وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور بم دھماکہ میں شہید ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے گھرپہنچ گئے،حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں بھیلا گلاب سنگھ میں شہید عرفان محمود کی بیوہ کوایک کروڑ روپے کا چیک دیا ،مکمل تنخواہ ودیگر محکمانہ مراعات جاری رکھنے کا اعلان

موضع چار جی ڈی میں گرلز سکول کو اپ گریڈ کر کے شہید ندیم کمیانہ کے نام سے منسوب کر نے کا بھی اعلان

بدھ 15 فروری 2017 20:00

وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور بم دھماکہ میں شہید ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے گھرپہنچ گئے،حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں بھیلا گلاب سنگھ میں شہید عرفان محمود کی بیوہ کوایک کروڑ روپے کا چیک دیا ،مکمل تنخواہ ودیگر محکمانہ مراعات جاری رکھنے کا اعلان
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے ایلیٹ فورس کے دو جوانوں کے گھرپہنچ گئے،حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں بھیلا گلاب سنگھ میں شہید عرفان محمود کی بیوہ ،معصوم بچے کے سر پر ہاتھ رکھا ،انہیں ایک کروڑ کی رقم کا چیک دیا ،مکمل تنخواہ ودیگر محکمانہ مراعات جاری رکھنے کا اعلان کیا اور بڑے بھائی کو پولیس ملازمت دینے کے ساتھ ساتھ گائوں کے سرکاری سکول کا نام شہید عرفان محمود سے منسوب کر دیا،بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دوسرے شہید ایلیٹ فورس کے جوان ندیم کمیانہ کے گائوں موضع چار جی ڈی گئے جہاں انہوں نے شہید کی بیوہ اور اسکی دو معصوم بچیوں سے غم و افسوس کا اظہار کیا اور انہیں ایک کروڑ روپے کی رقم کا چیک دیااورشہید کے چھوٹے بھائی کو پولیس میں ملازمت دینے اور تمام مراعات جاری رکھنے کا حکم دیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے گائوں کے گرلز سکول کو اپ گریڈ کرتے ہوئے شہید ندیم کمیانہ کے نام سے منسوب کر دیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم ماں باپ ہیں جنہوں نے عرفان محمود اور ندیم جیسے جوانوں کو جنم دیا،انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور انکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں