حجرہ شاہ مقیم‘ فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت پکوان پکڑ کرفوڈ پوائنٹ سیل کردیا

جمعہ 21 دسمبر 2018 13:05

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت پکوان پکڑ کرفوڈ پوائنٹ سیل کردیا، مٹھائی ،سموسے،کھانوںکی تیاری غیرمعیاری مٹریل سے کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلعہ سوندھاسنگھ دیپالپورقصورروڈپرواقعہ فوڈ پوائنٹ پراچانک فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو وہاںبڑے پیمانے پرمشہورزمانہ سموسے ،مٹھائی اور کھانوںکی تیاری کاعمل جاری تھاجسے فوڈ اتھارٹی حکام نے چیک کیاتو کچن میںگندگی اورتعفن پھیلاہوتھااورکھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میںاستعمال ہونے والامیٹریل مضر صحت پایاگیاجبکہ کیڑوں اورمکھیوںکابسیراتھاجس پرفوڈ اتھارٹی حکام ششدررہ گئے ،این این آئی کوانہوںنے بتایا کہ فوری کاروائی کرتے ہوئے فوڈ پوائنٹ کومخصو ص محکمانہ سیل کے ذریعے سربہمر کردیا اورمضرصحت کھانوں کی تیاری میںملوث فوڈپوائنٹ مالک کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں