تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل ریڑھے سے ٹکرا گئی ، خواتین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

جمعہ 23 اگست 2019 12:41

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) گدھا ریڑھے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خواتین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے شیر گڑھ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کو گدھا ریڑھی ٹکر لگ گئی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو خواتین مجیداں بی بی اور آسیہ بی بی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیںجنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،این این آئی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نول پلاٹ کا رہائشی محمد ابراہیم اپنی بیوی اور بہن کے ساتھ جا رہاتھاکہ اخترآباد روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گدھا ریڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں