چارہ کاٹتے ہوئے محنت کش خاتون کے دونوں ہاتھوں کٹ گئے ،حکومت مصنوعی ہاتھ لگوائے،خاتون کی اپیل

جمعہ 23 اگست 2019 12:47

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) چارہ کاٹتے ہوئے محنت کش خاتون کے دونوں ہاتھوں کٹ گئے ،حکومت مصنوعی ہاتھ لگوائے تاکہ تین بچوں کو پال سکوں ،رخسانہ بی بی کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 9جی ڈی کی رخسانہ بی بی جانوروں کے لئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک دونوں ہاتھ مشین میں کٹ کر دور جا گرے اور وہ ساری زندگی کے لئے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئی، غربت کی وجہ سے علاج کروانا بھی مشکل ہو گیا،ہاتھوں سے محروم رخسانہ بی بی نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں میں نے جانور پال رکھے تھے ان کے لئیے چارہ کاٹتے ہوئے دونوں ہاتھ مشین میں آگئے میری حکومت سے اپیل ہے کے میری مدد کریں تاکہ میں اپنے آپ کو اور اپنے تین بچوں کو سنبھال سکوں،اس فیملی کا کوئی پرسان حال نہیں خاوند محنت مزدوری کرتا ہے لیکن اس میں گھر کا گزر بسر مشکل سے ہوتا ہے ،خاوند ندیم کا کہنا ہے کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں میرے پاس جو کچھ تھا علاج پر لگا دیا میری اپنی چھت بھی نہیں ،حکومت سے اپیل ہے ہماری امداد کی جائے،رخسانہ جو پہلے اپنے سارے کام خود کرتی تھی اب ہاتھ کٹ جانے سے اپنا کوئی بھی کام کرنے سے قاصر ہے ،غربت کی وجہ سے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی،اسکے ماموں محمد سلمان نے بتایا کہ میری بھانجی کے ہاتھ کٹ گئے ہیں یہ بہت غریب لوگ ہیں ،گاوں والوں نے بہت امداد کی ہے ہماری مگر گزر بسر مشکل ہے، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ تعاون کرے تاکہ بچی کے مصنوعی ہاتھ لگ سکیں،ہاتھوں سے محروم خاتون کے والد محمد مشتاق نے این این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی محنت کش لوگ ہیں ہم سے جتنا ہو سکا ہم نے بچی کے علاج کے لئے کیا،اب ہم میں گنجائش نہیں لہذا ہماری گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ بچی کے مصنوعی ہاتھ لگوانے کے لئے ہماری ہیلپ کی جائے، اس سے بڑا کوئی صدمہ نہیں اگر حکومت یا مخیر حضرات چاہیں تو رخسانہ کے مصنوعی ہاتھ لگ سکتے ہیں جس سے وہ اپنے روزمرہ کے کام کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں