اوکاڑہ، شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کولڈ سٹور کے مالک کو ایک لاکھ روپیے جرمانہ کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:05

اوکاڑہ+رینالہ خور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کولڈ سٹور کے مالک کو ایک لاکھ روپیے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق دیپالپور کے رہائشی خالد محمود کولڈ سٹوروالے کے بیٹے کی شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ھوئے کھانے کی کئی ڈشیں تیار کی گئیں تھیں اور ون ڈش کی کھلے عام خلاف ورزی جاری تھی کہ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ربنواز کے ھمراہ مدینہ شادی ہال پر چھاپہ مارکر خالد محمود کوایک لاکھ روپیے جرمانہ عائد کرکے وصول کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں