اوکاڑہ، چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم

جمعرات 20 جون 2019 21:15

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) اوکاڑہ چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رحمان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی مبارک احمد ولد محمود کے گھر سے نامعلوم ملزمان 6تولے طلائی زیورات اور دولاکھ 15ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے،جبکہ صابری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی رانا ساجد شوکت کی موٹر سائیکل کمپنی باغ کے باہر سے نامعلوم چور چور ی کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب موضع گشکوریاں کے رہائشی عمر حیات کا 8لاکھ روپے مالیت کاٹریکٹر نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے،جبکہ چک نمبر18/4Lکے رہائشی ارشاد بی بی بیو ہ غلام مرتضیٰ کے گھر سے 7ملزمان محمد طفیل ،عاطف،مزمل وغیرہ تین تولے طلائی زیورات اور35ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے۔اسی طرح چک نمبر21/1ALکے رہائشی محمد اعجاز ولد حبیب اللہ کے حاطہ مویشیاں سے دوملزمان شاہد اور امان اللہ عرف کالی تین لاکھ روپے مالیت کی بھینس چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں