معصوم بچیوں کو کمرے میں بند کر کے باپ کا بیلٹ سے بہیمانہ تشدد کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس پر ملزم گرفتار

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:11

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) اوکاڑہ میں معصوم بچیوں پرتشددکا ایک اورواقع منظر عام پرآگیا تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود راجووال میں ظالم باپ کا نئی بیگم کے ساتھ مل کر معصوم بچیوں پر بہیمانہ تشدد سدرہ اور زمرہ نامی دو بچیاں ماں کو طلاق کی سزا بھگتنے پر مجبور ننھی معصوم بچیوں کو کمرے میں بند کر کے باپ کا بیلٹ سے بہمانہ تشدد کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس پر ملزم گرفتار واقعات کے مطابق اوکاڑہ میں معصوم بچوں پر تشددکاسلسلہ جاری ھیتھانہ حجرہ کی حدود نواحی گاؤں راجووال میں سگے ظالم باپ نے معصوم بچیوں سدرہ اور زمرہ پر نئی بیگم کے ساتھ مل کر بہمانہ تشدد معمول بنا لیا متاثرہ ننھی معصوم بچیوں کا کہنا ہے کہ ان کی حقیقی والدہ کو ان کے ظالم باپ عبدالعزیز نے ظلم و تشدد کر کے طلاق دے کر نئی بیوی سے شادی رچا لی ہے نئی بیوی پہلے سے طلاق شدہ ہے اور اس کے سابقہ خاوند سے 4 بچے جبکہ نئے خاوند عبدالعزیز سے بھی 3 بچے ہو گئے ہیں ان کے سگے بچے کوئی گھر میں نقصان کرتے ہیں تو سزا ہمیں دی جاتی ہے بچیوں کو بیلٹ سے بہمانہ تشدد کر کے سارا سارا دن کمرے میں بھوکا پیاسا بند رکھ کر سزا دی جاتی ہے چند روز قبل بچی کو کنویں میں الٹا کر مار دینے کی دھمکی بھی دی گئی ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نزیر خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم عمران ٹیپو نے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر بچیوں کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں