کورونا وا ئر س سے نمٹنیکے لیے رضا کا روں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ سو ل ڈیفنس آفیسر

ہفتہ 21 مارچ 2020 21:01

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ سو ل ڈیفنس آفیسر عا صم ریاض وا ہلہ نے کہا ہے کہ ڈا ئر یکٹر سول ڈیفنس کی خصو صی ہدا یا ت کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک کے حکم پر کورونا وا ئر س سے نمٹنے اور دیگر موجودہ ملکی صورت حال کی پیش نظرمحکمہ سو ل ڈیفنس میں ہنگا می بنیا دو ں پر رضا کا روں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے اور اس حوا لے سے جو نوجوان ہنگامی صورت حال میں ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر تنظیم شہری دفاع میں اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں ،رضا کارانہ خدما ت دینے کے لیے نو جو ان اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ دفتر سول ڈیفنس نارووال میں تشریف لائیں یا مزید معلومات کے لئے 0542-920047 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں