حویلی لکھا کے قدیم قبرستان پرانی حویلی اور کرم شاہ سے چرسیوں ،نشیئوں اور بھنگیوں کی کمین گاہیں ختم نہ کی جاسکیں

پیر 20 جولائی 2020 23:38

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء)حویلی لکھا کے قدیم قبرستان پرانی حویلی اور کرم شاہ سے چرسیوں ،نشیئوں اور بھنگیوں کی کمیں گاہیں ختم نہ کی جاسکیں ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا کے سب سے قدیم قبرستان پرانی حویلی اور قبرستان بابا کرم شاہ بخاری(رح) سے متعلقہ سرکاری انتظامیہ کی عدم توجیہی کے سبب تاحال نشیئیوں چرسیوں اور بھنگیوں سمیت دیگر نشوں کے عادی عناصر کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نالائی گئی جس کے سبب نشہ کے عادی اِن عناصر کی قبرستانوں میں کمیں گاہیں تاحال قائم ہیں یہاںپہ چوبیس گھنٹے سگریٹ کے سوٹے اور بھنگ کے پیک در پیک چلتے نظر آتے ہیں علاقہ کی دینی،سیاسی،سماجی اور فلاحی شخصیات نے اعلیٰ متعلقہ حکام سے فوری طور پہ سخت نوٹس لیتے ہوئے قبرستانوں سے فوری طور پہ نشیئیوں کو بھگانے اور اِن کی آماجگاہوں کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں