نااہل انتظامیہ کی طرف سے اگر کوئی مثبت قدم سامنے نہ آیا تو نتائج کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی، انجمن طلباء حویلی

منگل 18 اگست 2020 17:25

حویلی کہوٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2020ء) انجمن طلباء حویلی کی ایس سی او کی ناقص سروس کے حوالے سے مینٹگ ہوئی جس میں20 اگست کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

طلباء کی اکثریت نے یہ رائے دی کہ ڈیڈ لائن کو ایکسٹینڈ کر دیا جاے اس کی خاص وجہ کہ طلبا کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور طلباء نے یہ فیصلہ کیا کہ اس تحریک کو ہم مکمل طور پر جاری رکھیں گے اور امتحانات ختم ہونے کے ساتھ ہی طلباء اپنی پاور کا درست استعمال کرتے ہوئے کوئی موثر قدم اٹھائیں گے، نااہل انتظامیہ کی طرف سے اگر کوئی مثبت قدم سامنے نہ آیا تو اس کے نتیجے میں حویلی کے امن میں خلل آنے کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔

ان شااللہ جب تک طلبا ء کے امتحانات ختم ہوتے تب تک باقی عوام کے ساتھ آگاھی مہم جاری رہے گی اور عوام کے ساتھ طلباء اپنے حقوق حاصل کرنے تک اس تحریک کو جاری رکھیں گے اور جہاں تک ممکن ہو سکا اپنی صلاحیتوں اور جان و مال کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ طلبا ء کی طرف سے سیاسی لوگوں کو پیغام ہے کہ وہ بھی اس تحریک میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ طلباء اور حویلی کی غریب عوام کو ان کا حق مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں