اوکاڑہ ، مٹی کے تودے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہو گئے

منگل 24 نومبر 2020 19:04

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) اوکاڑہ کے علاقہ دیا رام روڈ کے قریب کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی تودا گر گیا ،مٹی کے تودے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہو گئے ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کی مٹی تلے دبی نعشوں کو باہر نکال لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاوں 46 ڈی دیا رام روڈ پر مقامی زمیندار نے کنوئیں کی کھدائی کے لیے مزدوروں کو کام پر لگا رکھا تھا اس دوران اچانک مٹی کا تودا گرنے سے دو مزدور قاسم اور ذاکر جو کہ تاندلیانوالہ کے رہائشی تھے مٹی تلے دب گئے جس کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم ریسکیو انچارج ظفر اقبال ریسکیو ٹیم کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچے بھاری مشینری کی مدد سے مٹی تلے دبے مزدوروں کو بچانے کے لیے آپریشن کیا گیا لیکن مٹی تلے دب جانے والے دونوں مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو ریسکیو ٹیم نے باہر نکالتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اس دوران مقامی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں