اوکاڑہ،مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 12 جون 2021 18:37

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تھانہ کینٹ کے علاقہ 25 فور ایل میں شادی شدہ خاتون سے گینگ ریپ ،دو مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ڈی پی او اوکاڑہ کی سربراہی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 25 فور ایل میں شادی شدہ خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی گلناز بی بی گھر میں فیملی کے ہمراہ سو رہی تھی کہ دو نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس آئے مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جا ئیگا واقعہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ اوکاڑہ درج کر لیا گیا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا خاوند بیرون ملک کام کے سلسلے میں مقیم ہے خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں رہتی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں