ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 2 ستمبر 2021 21:17

حویلی کہوٹہ ۔2ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر سید اشفاق حسین گیلانی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جواد افضل کیانی نے شرکاء کو بتایا کہ ضلع حویلی میں پانچ سال سے کم عمر بچوںکو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے جامع منصوبہ بندی کر دی گئی ہے ۔ہر شخص اور ہر ادارہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کاری رکھے اور اس مہم کو کامیاب بنائے ۔

صحت عامہ کے نمائندے محمد فاروق میر نے میٹنگ میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع حویلی میں 20تا 24ستمبر پانچ سال سے کم 25797بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس مہم میں 148موبائل ٹیمیں 21فکسڈ سائیٹس ٹرانزنٹ پوائنٹ ایریا انچارج اور یوسی ایم اوز تحصیل سپروائزر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہر طرح کے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔فرنٹ لائن کے ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق حسین گیلانی نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی کاز ہے ۔کسی ایک فرد یا ذات کا مسئلہ نہیں ہے ۔ہر شخص اور ہر محکمہ اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائے جس طرح اس سے قبل محکمہ تعلیم اور آئمہ کرام نے اپنی ذمہ داریاں اس حوالہ سے نبھائی ہیں اب بھی بھرپور تعاون کریں تا کہ پولیو مہم کامیاب ہو سکے۔آپس میں رابطہ کاری رکھیں جہاں انتظامیہ کی ضرورت پڑتی ہے وہاں انتظامیہ موجود ہو گی ۔

محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سکولوں میں بچوں کو آگاہ کریں اور امام مساجد جمعہ والے دن ا س حوالہ سے اپنے خطاب میں عوام کو آگاہی دیں۔ہر شخص اس کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کر یں  اور  مل جل کر کام کریں سول سوسائٹی کو بھی اپنے ساتھ ملا کر چلیں تا کہ نتائج حاصل کیے جا سکیں ۔میٹنگ میں محمد رفیق چوہدری ڈی ای او مردانہ ،سید صداقت حسین کاظمی ڈی ای او زنانہ،ڈاکٹر جواد افضل کیانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،اختر عارف پی ڈی ایس پی ،ڈاکٹر حسیب اللہ ،محمد زبیر ،حافظ صادق رضوی تحصیل مفتی ،نزاکت حسین اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر،حبیب فاروقی ،مزمل حسین اسسٹنٹ کمشنر ممتازآباد ،عبدالرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،تحصیلدار زاہد چوہان ،مولانا محمد شریف،ساجد حسین اور محمد فاروق میر نے شرکت کی۔



اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں