خاتون وکیل تشدد کیس،انصاف نہ ملنے پر وکلاء کا احتجاج

احاطہ کچہری میں مجھ پر تشدد ہوا ،انصاف ناپید ہو گیا،نابئیہ اشرف

پیر 9 مئی 2022 22:41

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) خاتون وکیل پر تشدد کا معاملہ،خاتون وکیل کا انصاف نہ ملنے پر احتجاج،اعلیٰ حکام سے فراہمی انصاف کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں احاطہ کچہری میں خاتون وکیل مس نابئیہ اشرف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، خاتون وکیل مس نابئیہ اشرف ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میںآن لائن کو بتایا کہ میری درخواست پر عبدالرزاق کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپورمیں مقدمہ درج ہوا اوربعدازاں ایف آئی آر سے جرم حذف کر دئیے گئے،میری طرف سے گزاری گئیں درخواستیں دردی کی ٹوکری کی نظر ہوگئیں اورتاحال کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،متاثرہ وکیل خاتون نے DPOاوکاڑہ،DIG،IGپنجاب اور چیئرمین پنجاب بار اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے مطالبہ کیا کہ میری داد رسی کی جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں