رینالہ خورد میں مزدا ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر ،2موٹرسائیکل سوار جاں بحق

منگل 2 اپریل 2024 16:08

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) رینالہ خورد میں مزدا ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ہیں،رینالہ خورد نواحی علاقے بی بی پور چوک جوکہ روڈ 16 جی ڈی کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی ،حادثہ میں 2 موٹر سائیکل سوارنجی کالج کے طلبہ عبدالباسط اور حافظ فیضان جنکی عمریں 16 سال بتائی جاتی ہیں، موقع پر جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں