اسلام آبادپولیس سو فیصد الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ،آئی جی کاپولیس فورس کیلئے پیغام

منگل 23 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس فورس کیلئے وائرلیس پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آبادپولیس سو فیصد الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے ،ہم سب مل کر سڑکوں پر جاگیں گے تاکہ عوام سکون کی نیند سوئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس فورس کے لئے وائرلیس پیغام جاری کیا،اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہیدوں ،غازیوں ،شیروں کی اور پروفیشنل پولیس فورس ہے،آپ نے ہمیشہ لاء اینڈ آرڈر اور ہر قسم کی مشکلات کا پیشہ وارانہ طریقے سے مقابلہ کیا،ہم سب مل کر سڑکوں پر جاگیں گے تاکہ عوام سکون کی نیند سوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان سو فیصد الرٹ ہوکر اپنی ڈیوٹی کریں ،جرائم کا انسداد کریں ،تمام اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاریا ں عمل میں لائیں جائیں ،وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے انسداد کو یقینی بنایا جائے ،تمام پولیس افسران خصوصاً ڈولفن فورس کے افسران و جوان اور ایس ایچ اوزلوگو ں کے درمیان اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور موثر گشت عمل میں لاتے ہوئے ان کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،آپ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ میں تمام پولیس افسران و جوانوں سے اس بات کی توقع کرتا ہو کہ وہ خدمت خلق کے تمام تقاضوں کو پورا کریں گے اور عوام الناس کے حفاظت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں