کلینک آن وہیل کا بنیادی مقصد بھی صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کا عزم ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ

پیر 13 مئی 2024 22:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن،صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر ،حکومت پنجاب نے عوام کو صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے کلینک آن وہیل کا بنیادی مقصد صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کا عزم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلینک آن ویلز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہر امین نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے،ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ،ڈاکٹر ذوالفقار علی کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام،افضل کامیانہ مانیٹرنگ آفیسر اور محمد مرتضی فیلڈ پروگرام آفیسر نے کلینک آن ویل پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ کلینک آن وہیل،شہر کے پسماندہ مضافاتی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس میں حاملہ خواتین کا مکمل چیک اپ، الٹراساؤنڈ، مختلف ٹیسٹوں کی سہولت، فیملی پلاننگ، بچوں کی سکریننگ، بچوں کے حفاظتی ٹیکے،عام بیماریوں کا علاج کے ساتھ ساتھ تمام ادویات کی مفت فراہمی شامل ہے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،ایل ایچ ویز اور دیگر تربیت یافتہ میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ شہر کے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی جو کسی وجہ سے ہسپتال نہیں جا سکتے ان تک رسائی کے لئے میڈیکل ٹی میں گھر گھر جا کر علاج معالجے کی مفت سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی حکومت پنجاب کے عوام دوست پروگرام سے لاکھوں لوگ علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہونگے ۔

\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں