سٹوڈنٹ کونسلز کے نو منتخب عہدیداران کی مرکزی تقریب حلف برداری کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 18:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سٹوڈنٹ کونسلز کے نو منتخب عہدیداران کی مرکزی تقریب حلف برداری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز جونیئر ماڈل ہائی سکول میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے 32 سرکاری سکولوں کی سٹوڈنٹ کونسلز کے 128 نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ، سٹوڈنٹ کونسلز کے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدیداران نے حلف لیا ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے سرکاری سکولوں میں جمہوری روایات کے فروغ بارے طالب علموں سے سوالات بھی کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق، ڈی ڈی ای او سیکنڈری رانا عابد حسین اوکاڑہ، ڈی ڈی ای او گرلز ایلیمنٹری اوکاڑہ، ڈی ڈی ای او ایلیمنٹری بوائز جاوید آصف سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ اور سٹوڈنٹ کونسلز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول لیول پر سٹوڈنٹ کونسلز کا قیام حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے سٹوڈنٹ کونسلز کے قیام کا مقصد نئی نسل میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانا ہے ، طالب علموں میں قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ دور حاضر کی اہم ضرورت ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں