پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، فیاض ظفر چوہدری

ہفتہ 25 فروری 2017 15:18

اوکاڑہ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) کسی بھی قوم کی ترقی میںپڑھا لکھا طبقہ انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے بچوں کو جدید سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہمارا فرض اولین ہے پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما فیاض ظفر چوہدری نے سمارٹ سکول سٹی کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کرنل مظہر تیمور ،سابق سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،پرنسپل سکول مس مہرین ،مس عطیہ،سماجی ورکر وصحافی محمد مظہررشید چوہدری ،سینئر جرنلسٹس امتیازعلی خان، ساجد رشیداور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی مہمان خصوصی فیاض ظفر چوہدری نے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں نجی شعبہ نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔

آج کہ بچے ہماراحقیقی سرمایہ ہیں انکو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں یہ سچے پکے مسلمان اور پاکستانی بن کر وطن عزیز کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں