عرس حضرت کرمانوالہ شریف کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 27 فروری 2017 22:46

اوکاڑہ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ عرس حضرت کرمانوالہ شریف کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان کے لئے تمام متعلقہ ادارے بھر پور اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ اور ریسکیو 1122میڈیکل کیمپ قائم کیے ہیں عرس میں زائرین کی گاڑیوں کی سکیننگ کی جارہی ہے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے جانچ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عرس کے موقع پر ٹریفک کے بہائو کویقینی بنائے رکھنے کے لئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی گئی تاکہ لوگوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو -

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں