جناح سٹیڈیم اوکاڑہ میں 11 نومبر کو ہونے والے انٹر نیشنل کبڈی میچ کے انتظامات مکمل

منگل 8 نومبر 2022 14:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2022ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (ڈی پی او)نثار الحق نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو جناح سٹیڈیم میں ہونے والے انٹر نیشنل کبڈی میچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گراوَنڈ کی تیاری کے ساتھ ساتھ شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم میں میچ کی انتظامیہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت کی روشنی میں کبڈی میچ کو ایک یادگار ایونٹ بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی ربط و رابطہ اور انتظامات کے لئے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں ،گاڑیوں کی پارکنگ ،مہمانوں کے استقبال کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں