پتوکی، لاکھوں روپے کے جعلی بوگس چیک دینے پر دو ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعرات 9 مئی 2024 12:48

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) لاکھوں روپے کے جعلی بوگس چیک دینے پر دو ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی میں شہری عبدالروف نے دو ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے اور موقف اختیار کیا کہ ملزم عبدالقیوم نے مجھ سے 32لاکھ روپے اور ملزم راحیل نے 27لاکھ 40ہزار روپے ادھار لئے ملزمان نے ادھارلی گئی رقم کی بابت الگ الگ چیک دئے جو بنک سے کیش نہ ہوسکے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے شہری عبدالروف کی تحریری درخواستوں پر بوگس چیک دینے والے دو ملزمان عبدالقیوم ،راحیل کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں