تھانہ صدر پتوکی پولیس مختلف علاقوں میں کاروائیاں

ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی نقدی،10موبائل فون ،12موٹر سائیکلز برآمد کرلیں ملزمان نے 31سنگین وارداتوں کا انکشاف

جمعہ 17 مئی 2024 22:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے 5ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی نقدی،10موبائل فون ،12موٹر سائیکلز برآمد کرلیں ملزمان نے 31سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر قصور پولیس کا کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھانہ صدر پتوکی پولیس نے سلیم عرف سلیمی ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گرفتارملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹی گئی نقدی تین لاکھ روپے، چھینی گئی 12 موٹر سائیکلز، 10 موبائل فونز اور اسلحہ برآمدکرلیااورملزمان نے پتوکی اور گردونواح میں 31 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے پنجاب پولیس ترجمان قصور ساجد انصاری نے امن پریس کلب پتوکی عہدیداروں کو بتایا کہ ڈکیت گینگ کے ارکان نے پتوکی، ملتان روڈ اور دیہاتوں کو جانے والے لنک راستوں پر وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھاڈی پی او قصور کے حکم پر کریمنل کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں