کرغستان کے شہر بشکیک میں پتوکی شہر کی طالبہ حمنہ کریم بھی ہاسٹلز میں محصور وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیں

پیر 20 مئی 2024 13:26

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) کرغستان کے شہر بشکیک میں پتوکی شہر کی طالبہ حمنہ کریم بھی ہاسٹلز میں محصور وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیں - کر غستان کے شہر بشکیک میں محصور طلباء،طالبات کے والدین اور رشتہ دار انتہائی پریشان ہوکر رہ گئے فیصل کالونی پتوکی کی رہائشی طالبہ حمنہ کریم تعلیم کے حصول کے لیے بشکیک گئی تھی طالبہ حمنہ کریم نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لڑکیوں کو زیادہ تر حراسمنٹ کا سامنا ہے یہاں پر حالات بہت خراب ہیں اور حالات کنٹرول سے باہر ہیں ہم یہاں پڑھنے کیلئے آئے ہوئے ہیں اور ہم کسی کیس میں نہیں پھنسنا چاہتے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف فوری طورپر سخت ایکشن لیں محصور طالبہ کے والد سابق صدر پریس کلب چوہدری عاطف کریم نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر داخلہ پاکستان سید محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی اور دیگر پاکستانیوں کو با حفاظت فوری طورپر پاکستان لایا جائے تاکہ ہمارے بچوں اور بچیوں کی زندگیاں بچ سکیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں