گورنمنٹ کالج پشاور کے تاریخی دروازے کو طلبا کیلئے کھول دیا جائے،طلبہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) گورنمنٹ کالج پشاور کے تاریخی دروازے کو طلبا کیلئے کول دیا جائے راشد آفریدی۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر راشد آفریدی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری نعیم خان نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کے گورنمنٹ کالج کے تاریخی کیٹ کو سٹوڈنٹس کیلئے کھول دیا جائے جو کئی دہائیوں سے بند پڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے طلبا کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے طلبہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ہم ایجوکیشن سیکرٹری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس گیٹ کو فل فور طلبہ کے لیے کھول دیا جائے۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ طلبا کیلئے دروازے کھول دے لیکن یہ حکومت تعلیمی دروازے بند کر رہی ہے جو سراسر نوجوان طالبعلموں کے ساتھ زیادتی ہے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں