یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 26 اپریل 2024 18:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کی تقریب گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت کی دستاویزپر دستخط وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر علی، یو ای ٹی پشاور اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت بلتستان نے کیے۔

معاہدے کا مقصد تعلیمی تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا اور تحقیق کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات میں سہولت اور کمرشلائزیشن کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ اس معاہدے کے ذریعے ہمارا مقصد اپنے تعلیمی ماحول کو تقویت دینا، طلباء کو بااختیار بنانا اور معاشرے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ ا س مفاہمتی یادداشت کے ذریعے ہم اعلی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، تحقیق کو آگے بڑھائیں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹر سحر نور، ڈین، فیکلٹی آف مکینیکل، کیمیکل، اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ، ڈاکٹر سید وقار شاہ، ڈین، فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ؛ پروفیسر ڈاکٹر مصباح اللہ ایڈوئزر فنانس، ڈاکٹر نصر من اللہ ڈائریکٹر اوریک اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں