تھانہ عمرزئی پولیس نے مال مسروقہ برآمد ‘ ملزم گرفتار

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تھانہ عمرزئی پولیس چارسدہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمدکر لیا ‘ ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کے مطابق تھانہ عمرزئی کے حدود محمود آباد سے عالم زیب نامی شخص نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر سے نامعلوم افراد نے چوری کی ہے ۔

(جاری ہے)

واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کی نگرانی میں، ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی قیصر خان اور سی آئی او بشیر گل خان پر مبنی ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد چوری کی واردات کے ملزمان کی گرفتار اور مال مسروقہ برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا ۔ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر مشتمل بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم ولد فقیر حسین سکنہ سرور آباد کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ مال مسروقہ میں ایک پیڈسٹل فین ، ایک سلائی مشین ، دو سونے کی چوڑیاں سمیت ایک نیکلس ،ایک عدد آہنی صندوق ، ایک جوسراور ایک ہاٹ پاٹ شامل ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں