قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت نے ایک جامع حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی شروع کی ہے،

قبائلی اضلاع میں منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کا ایک نیادور شروع ہو گا ، صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:09

قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت نے ایک جامع حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی شروع کی ہے،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان نے کہاہے کہ ضم شدہ اضلاع کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے موجو د ہ حکومت نے ایک جامع حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی شروع کی ہے، پہلے سے جاری منصوبو ں کو بھی بروقت مکمل کیا جائے گا جبکہ جلد ہی نئے میگا منصوبوں کا آغاز بھی کیا جارہاہے۔

وہ جمعہ کو پشاور میں قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبو ں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جسمیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک،چیف انجینئر قبائلی اضلاع عزیر خان اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیاکہ اٴْن اضلاع میں تقریباً390 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 141 مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جارہے ہیں جن کیلئی9792.46 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اکبرایوب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کے معیارکو بہتر سے بہتر بنایاجائے ۔انہوں نے اس سلسلے میں عملے کو ای۔ ٹینڈرنگ سسٹم اور دیگرامور کے بارے میں دو مہینوں کی تربیت دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تربیت کا عمل فروری کے مہینے تک مکمل ہو نا چاہیے تاکہ شفافیت کا عمل یقینی ہو۔ اکبر ایوب خان نے سی اینڈ ڈبلیو محکمے کے عملے کے مسائل کو حل کرنے اور فرائض کی انجام دہی کو سہل بنانے کیلئے دفاتر، گاڑیوں اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ان منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کا ایک نیادور شروع ہو گا اور بہت جلد ہی یہ اضلاع ترقی سے ہمکنار ہوںگے۔ انہوں نے تاکید کی کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کا عمل مکمل ہونے تک تبادلوں کا سلسلہ بندرکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں