وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی سے لوئر دیر کے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:17

وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی سے لوئر دیر کے بلدیاتی نمائندوں کی ملاقات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات،الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی سے رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان کی سربراہی میں ضلع لوئر دیر کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی امور اور علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر بلدیات کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں لوئر دیر کے ارکان ضلع کونسل، پارٹی ورکرز و دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

ایم پی اے اعظم خان نے اپنے حلقے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں شہرام خان ترکئی کو بریفنگ دی جبکہ ضلع کونسلرز اور پارٹی ورکرز نے بھی اپنے مسائل بیان کیے جنہیں انہوں نے سنا اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے وفد کو بتایا کہ بلدیات کے محکمے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور نیا بلدیاتی نظام بھی تیار کرلیا گیا ہے جس کے نفاذ کے بعد اقتدار حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل ہو گا جبکہ مسائل بھی علاقے کی ہی سطح پر حل ہوں گے جس سے نہ صرف لوگوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا۔

ایم پی اے اعظم کی سربراہی میں آنے والے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے مسائل سننے اور ان کے جلد سے جلد حل کی یقین دہانی کرانے پر وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں