صوبائی وزیر خزانہ سے چینی وفد کی ملاقات

پیر 17 دسمبر 2018 14:45

صوبائی وزیر خزانہ سے چینی وفد کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑہ سے چینی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت چن ضیاپینگ کررہے تھے ‘وفد ین ژا ایمپورٹ ایکسپورٹ کمپنی کے تحت مختلف کمپنیوں کے اعلی حکام پر مشتمل تھا‘وفد نے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا اظہار کیا‘اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ نے کہاکہ چینی کمپنی پاکستان میں تین سو ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے‘کمپنی ایک سٹیل پلانٹ بھی لگانا چاہتی ہے جس کے لیے پختونخوا میں مخفی مواقع کو بروئے کار لائے جائینگے ‘کمپنی نے مائینز اینڈ منرلز اور سیاحت کے شعبوں میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا‘کمپنی کی دلچسپی کے تحت متعلقہ محکموں کے ساتھ چینی کمپنی کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ممکنہ پروجیکٹس پر بات ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں