ْ نیب خیبر پختونخوا نے سپیکر اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکرٹری امجد خان کو طلب کر لیا

جمعہ 22 فروری 2019 20:15

ْ نیب خیبر پختونخوا نے سپیکر اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکرٹری امجد خان کو طلب کر لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) نیب خیبر پختونخوا نے سپیکر اسمبلی مشتاق غنی اور سابق چیف سیکرٹری امجد خان کو طلب کر لیا ہے، نیب خیبر پختونخوا نے ہائیر ایجوکیشن سے متعلق کیسز میں بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی ، سابق چیف سیکرٹری امجد خان اورہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان کو طلب کیا ہے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہے ،نیب نے مشتاق غنی اور امجد خان کو 26فروری کو نیب خیبر پختونخوا میں طلب کیا ہے سپیکر اسمبلی اور سابق چیف سیکرٹری نیب کے سامنے ہائیر ایجوکیشن سے متعلق کیسز میں بیانات ریکارڈ کرائیں گے نیب نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں