دو ایسوسی ایٹ پروفیسر ز شمس الرحمان اور محمد ایوب کی اگلے گریڈ میںترقی

پیر 14 اکتوبر 2019 21:50

پشاور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے محکمہ صنعت ،تجارت اور فنی تعلیم کے گریڈ 19 کے ٹیکنیکل کیڈر کے دو ایسوسی ایٹ پروفیسر ز شمس الرحمان اور محمد ایوب کو فوری طور پر پرنسپل/ پروفیسر ز (BS-20) کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ صنعت، تجارت اور فنی تعلیم کے بیسک سائنس اینڈ ہیومینٹی گریڈ کے دو ایسوسی ایٹ پروفیسر ز شیر دراز اور سعداللہ کو بھی پرنسپل/ پروفیسر (BS-20) کی پوسٹوں پر ترقی دے دی ہے۔

مذکورہ تمام افسران اپنی ریٹائرمنٹ تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جبکہ ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں