گورنمنٹ مبین شاہ شہید ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 میں تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

اتوار 20 اکتوبر 2019 11:45

پشاور۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ مبین شاہ شہید ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 پشاور صدر میں تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں اساتذہ،طلباء اور والدین نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپشاور ادریس اعظم جبکہ پرنسپل عتیق الرحمن ،، پی ٹی سی چیئرمین عبدالواحد شاہ اور کنٹونمنٹ بور ڈ کے نائب صدر حاجی وارث خان آفریدی نے بھی شرکت کی ۔۔ اس موقع پر طلباء نے ٹیبلو اور تقریری مقابلے پیش کرکے شرکاء سے خوب دادوصول کی۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی والے طلباء میں انعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں