اشیاء سرکاری نرخ پرفروخت کی جائیں،ذخیر ہ اندوزی کی اجازت نہیں دیںگے ، اے سی عمرخان

اتوار 17 نومبر 2019 11:55

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ محمد عمر خان کا فلور ملز سمیت ترنگزئی اور اتمانزئی بازار وں کا اچانک دورہ کیا،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرکے جرمانے وصول کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ کی ہدایات پر اے سی محمد عمر خان نے مختلف فلور ملوں کا دورہ کرکے ان کے اوزان کی کوالٹی چیک کی جبکہ اتمانزئی بازار اورترنگزئی بازار میں قصائیوں ،نانبائیوں سمیت دیگر دوکانداروں کے وز ن نرخ اورصفائی چیک کئے اس دوران متعدد دوکانداروں کو سرکاری نرح نامے سے اضافی نرخ پر اشیا فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کئے اوربعد ازاں جرمانے ادا کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا ۔

اے سی نے کہاکہ کسی کو ذخیر ہ اندوزی اور روز مرہ اشیا کے سرکاری نرخوں سے زیادہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو ان کو سیدھا جیل بھیج دینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں