اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ اور ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت کرنے کا فیصلہ

جمعہ 28 فروری 2020 00:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) اسلامیہ کالج پشاور کے انتظامیہ اور ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ نے ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے ممبران ڈین صاحبان اور دیگر سینئر پروفیسر ز کو بات چیت کے لیے بروز جمعہ اسلامیہ کالج کے مین کمیٹی روم میں مشترکہ اجلاس بلایا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات پر کھل کر بات کی جائے گی اور جو مسائل قابل حل ہیں ،ماضی کی طرح وہ بھی حل کیے جائیں گے۔اسلامیہ کالج پشاور کے حاضر سروس پروفیسر ز اور ڈینز کے علاوہ سینئر ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو بھی اجلاس میں دعوت دی گئی ہے تاکہ اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں بدستور جاری رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے اساتذہ پر تشدد کیاگیاتھا جس کے خلاف طلبہ اوراساتذہ سراپااحتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں