وزیر اعلی خیبر پختونخوانے سسرالیوں کی طرف سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

واقعے میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 6 جون 2020 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع نوشہرہ میں سسرالیوں کی طرف سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ایک کانسٹیبل پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس پر تشدد کرنے میں اس کے سرالیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا معاشرے کے کمزور طبقوں کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر واقعے میں ملوث تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں