سوات میںخواتین اور صوبابی میں مرد انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا مرحلہ مکمل ہوگیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام مرد خواتین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے سوات میں16سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں اور صوابی میں مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میںنچلی سطح پرٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت16سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں سلیکٹ کی جارہی ہے ،جنہیں پشاور میں مزید ٹریننگ دی جائے گی۔

انڈر16پروگرام کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار مرد خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز کاسلسلہ بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع سوات میں خواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا،صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کوچز کی نگرانی ہونیوالے والی بال کھلاڑیوں کے ٹرائلزمیں ہماامجد،اریشہ،نایاب،ملائکہ،افمان،علیزہ،سومیہ،صبالہ اور منیبہ کا انتخاب عمل میںلایاگیا۔

ٹیبل ٹینس میں منیبہ اور زرسانگہ کا چنائو ہوگیا،اتھلیٹیکس میں رومنا،آمینہ گل،ایمن شہزاد،پلوشہ بی بی اور حبیبہ علی جبکہ بیڈمنٹن کے ٹرائلزمیں زینب خان ،سویرااور سدرہ بی بی شامل ہیں۔اسی طرح ضلع صوابی کے مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں منعقد ہوئے ،ان ٹرائلز میں جن کھلاڑیوں کا چنائو کرلیاگیاہے ان میں فٹ بال کے معید احمد،مصطفے ،محمد خیام،ہلال احمد،ابوذر،حضرت علی،محمد زید،انتخاب اور عثمان طارق شامل ہیں،اتھلیٹکس میںارتضا،وقارخان،شیرازخان،یاسرعلی،عبدالبصیر اور محمد مرتضی ،ٹیبل ٹینس میں فیضان احمد اور الحام خان ،والی بال میں اصغر علی ،جلال خان اور شہزاداحمد ،ہاکی میںنعمانم عبدالرحمن، محمد ادریس،جمیل رحمن،محمدسلمان،سدیس خان،نوید علی اور مہدی شاہ کا چنائو ہوگیاہے ۔

ٹرائلزمیں ان منتخب کھلاڑیون کے ناموں کو سپورٹس دائریکٹریٹ کے متعلقہ حکام کے حوالے کردی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں