وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم اذنی چاہیے، شبلی فراز

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے خدشات صحیح ثابت ہوئے، عمران خان ہی ملک کے نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں، وزیر اطلاعات

بدھ 3 مارچ 2021 22:32

وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم اذنی چاہیے، شبلی فراز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ میں اور میرے منتخب 9 سینیٹرز کے پی کے نمائندے ہیں،ہم صوبے کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والے خدشے کا اندازہ پہلے سے تھا،ویڈیو نے سب کچھ واضح کیا ہے،پیسے کے زریعے اسلام اباد کی سیٹ. اپوزیشن جیت چکے ہیں ،عمران خان بار بار اس خدشے کی تاکید کررہے تھے،ان کی کوشش یہی ہے کہ پرانا چور ڈاکو والا نظام واپس آ جائے ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اقتدار میں آکر اداروں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،جو جیتے ہیں ان کے کردار کے بارے میں سب کو پتہ ہے،یوسف رضا گیلانی نے کیا کیا نہیں کیا،عمران خان ہی اس ملک کو ان لٹیروں سے آزاد کرا سکتے ہیں،یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کے پی کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے جو عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں،اسلام اباد کی جیت اس ویڈو کی تائید ہے۔

انہوںنے کہاکہ کے پی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پورے پینل کو جتوایا،یہاں ہمیں امید سے زیادہ ووٹ ملے، جو لوگ بغلیں بجا رہا ہے ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،عمران خان کا ایمان مضبوط ہے،اپوزیشن کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں نے شبلی فراز کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں