وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کورونا سے جاں بحق پشتو کے ممتاز شاعر اور ادیب ابراہیم شبنم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 16 اپریل 2021 22:16

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کورونا سے جاں بحق پشتو کے ممتاز شاعر اور ادیب ابراہیم شبنم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے جاں بحق پشتو کے ممتاز شاعر اور ادیب ابراہیم شبنم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشتو ادب کے لیے مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں