خیبرپختونخوا کی بہترین پارلیمانی روایات ہیں، یہاں اختلاف میں بھی شائستگی اور باہمی احترام کی روشن روایات موجودہیں ،محمود خان
اسکا واضح ثبوت حال ہی میں صوبائی اسمبلی میں ایک پرامن انداز میں نئے مالی سال کے بجٹ کا پیش ہونا ہے، ان روایات کو پروان چڑھانے میں یہاں کے میڈیا کابہت اچھا کرداررہا ہے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
منگل 22 جون 2021 21:07
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان اور ڈی جی انفارمیشن امداد اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کو صحافیوں کو درپیش مسائل کا بخوبی احساس ہے اور ان کے حل کے لئے جامع اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے میڈیا انکلیو اور پشاور پریس کلب کی عمارت سے متعلق معاملات پر پیشرفت کے لئے جلد ایک اجلاس منعقد کرنے سے اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پریس کلب کے لئے دو کروڑ روپے خصوصی گرانٹ کا چیک وفدکے حوالے کیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا چوتھا ستون کہلاتا ہے جو معاشرے میں آگاہی، رہنمائی اور حقوق کا شعور اجاگر کرتا ہے، ان کی حکومت نہ صرف میڈیا کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے بلکہ جہاں کہیں ضروری ہو اس کی رہنمائی سے اصلاح بھی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول اور صوبہ کے مفادات کے تحفظ کی خاطر خیبرپختونخوا میں حکومت اور میڈیا کے مابین مثالی تعلقات کار موجود ہیں جو یہاں کی روشن روایات کے مطابق باہمی احترام پر مبنی ہیں۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ان کی حکومت کو صحافیوں کو درپیش مسائل کا بخوبی احساس ہے اور ان کے حل کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے ایک بہترین، عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر نئے مالی سال کے لئے صوبائی !بجٹ کو بڑی پذیرائی ملی ہے، انہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،عبدالکریم خان
پشاور،جی ایچ ایم سی امتحانات‘ تیسری بار سو فیصد کامیابی حاصل کرلی
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
صوبائی وزیر میناخان آفریدی سے علماء کرام و آئمہ اہلسنت پشاور سٹی کے وفدکی ملاقات
گجوخان میڈیکل کالج کی ایک اور بڑی کامیابی، کے ایم یو کے سالانہ امتحانات میں تیسری بار سو فیصد نتائج حاصل ..
خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال2023،24کا 96ارب روپے کاسرپلس بجٹ پیش کردیاگیا
ْپشاورمیں پولیس کی کامیاب کارروائی، قیمتی نوادرات بیرون ملک سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی
انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم پر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے فوکل پرسنز کی تربیت ..
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی سے آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کی ملاقات،امن وامان پر تبادلہ ..
سال سے ایک ہی کام کیا، عوامی خدمت، حاجی غلام علی
سیاستدان موروثیت چھوڑ کر جمہوریت لے آئیں ‘ فائق شاہ
ریگی ماڈل ٹائون ‘ بی آر ٹی فیڈر بسیں چلانے کا مطالبہ
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں