خیبرپختونخواکابینہ میں محمدعلی سیف اورصاحبزادہ سعید کی بطور معاونین خصوصی نامزدگی

پیر 29 نومبر 2021 14:33

خیبرپختونخواکابینہ میں محمدعلی سیف اورصاحبزادہ سعید کی بطور معاونین خصوصی نامزدگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) خیبرپختونخواکابینہ میں دو نئے معاونین خصوصی کی انٹری ہوئی ہے ،صوبائی حکومت نے محمدعلی خان سیف کومعاون خصوصی برائے اطلاعات اورصاحبزادہ سعید خان کومعاون خصوصی برائے انرجی اینڈپاور نامزد کردیااس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے صوبائی کابینہ میں اب وزیروں ،معاون خصوصی اورمشیروں کی تعداد27ہوگئی ہے تاہم کابینہ میں شامل صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور تاحال کسی بھی قلمدان سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ میں وزراء کی تعداد15، مشیر چار اور معاون خصوصی کی تعداد7ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں