گورنر خیبر پختونخواکیلئے لین دین ہو رہا ہے،زاہد خان کا دعوی

موجودہ اپوزیشن کا صرف ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے،ترجمان اے این پی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے لین دین ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ سنا ہے پرویزخٹک پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، جو بھی گورنر ہوگا وہ سودا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مشکلات میں ہے، نہ صوبوں میں کوئی حکومت ہے نہ مرکز میں، موجودہ اپوزیشن کا صرف ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں