وزیراعظم محمدشہبازشریف کا گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

منگل 14 مئی 2024 22:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے منگل کے روزگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون کیااور انہیں گورنر خیبر پختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے فیصل کریم کنڈی کے لیے آئینی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمدشہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور صوبے خصوصاً ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے آئینی فرائض کو موثر انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں