خیبرپختونخوا ہاﺅس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے،بیر سٹر سیف

فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا،گورنر فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں،گورنر خیبرپختونخواہ کیلئے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 15 مئی 2024 15:04

خیبرپختونخوا ہاﺅس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے،بیر سٹر سیف
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی 2024) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہ ہاﺅس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا،گورنر فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں،گورنر خیبرپختونخواہ کیلئے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں وزراء، ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔

گورنر انیکسی فی الحال ایم پی ایز اور وزراءاستعمال کریں گے۔ گورنرفیصل کریم کنڈی فی الحال سندھ ہاﺅس میں قیام کا بندوست کریں۔سندھ ہاﺅس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح خیبرپختونخواہ ہاﺅس میں داخلہ بند نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

گورنرخیبرپختونخواہ کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں ان کیلئے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔گورنر کی رہائش کیلئے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔

دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخواہ ہاوس میں گورنرکی اینکسی کوبند کرنا غیرآئینی ہے، گورنرہاﺅس کسی قسم کی سازش کاگڑھ نہیں بنے گا۔ گورنرہاﺅس میں کسی وزیراعلی کی آمد پر پابندی نہیں ہے۔جو بھی گورنرہاوس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں لڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کامزید کہنا تھا کہ سب نے مل کرصوبے کی ترقی میں کرداراداکرناہے، وزیراعلی کوگورنرہاﺅس میں دعوت دی ہے۔

تمام سیاسی لوگ مل کرمسائل حل کرنے میں کرداراداکریں۔آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں۔صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاوس آجائیں ۔ اگر گورنر ہاوس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاوس بلا لیں۔ سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا۔ گورنر ہاوس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں