خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال سے ہوگا، دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 19 مئی 2024 16:18

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2024ء ) خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا، اس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نتھیا گلی میں ایلیٹ ایڈوانچر تھیم پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے، پارک میں 8 آؤٹ ڈور اور 40 انڈور سیاحتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، صوبائی حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی مکمل سپورٹ کرے گی ،ایڈونچر تھیم پارک جیسی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں، ناران کاغان سمیت جس جگہ بھی سرمایہ کار ایڈونچر تھیم پارک بنانا چاہے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی، ٹوورازم پولیس کےلئے گاڑیاں اور موٹرسائیکل فراہم ، گلیات میں پارکنگ کا مسئلہ اور سیاحتی مقامات پر ریسکیو سروس فراہم بھی فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چترال میں 2 ہفتے سروس کے بعد گلیات، مانسہرہ، ناران اور کاغان سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سروس شروع ہوگی، جو سیاح ہیلی کاپٹر کو استعمال کریں گے اس کے اپنے چارجز ہوں گے، اس حوالے سے ایوی ایشن والوں کے ساتھ بات چیت ہوگی اور اس کے بعد شیڈول طے ہوگا اور کرایہ مختص کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں