مردان‘ والدین سے اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسایکل ہرگز نہ دیں ‘جمیل الرحمان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 11:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈی ایس پی ٹرایفک مردان جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی طرح تحصیل رستم میں بھی کم عمر چنگ چی ڈرائیورز اور چنگ چی و تیز رفتار میں ٹاپ ریکارڈر اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا جارہا ہے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ہمارے اہلکار انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہی ہے ‘ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکار شام تک رستم مین چوک میں موجود ہونگے ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے گی انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسایکل ہرگز نہ دیں اگر بچوں کو ڈرایونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے والدین کے ساتھ بھی قانونی کاروائی کی جاے گی انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندوں کی جانب سے مثبت تنقید پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی میڈیا ہی کی بدولت معاشرے سے منفی سرگرمیاں ختم ہونے میں مدد ملے گی اور ایک پر امن معاشرہ میسر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں