ضلع خیبر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ

منگل 18 فروری 2020 14:40

ضلع خیبر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ضلع خیبر کے علاقہ گاوں سدوخیل میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا اور پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حالات کو سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خیبر سدوخیل میں ملک شاہ اور ساجد نامی فریقین کے درمیان ز مین کے تنازع پر اس وقت فائرنگ ہوئی جب ایک فریق نے ساتھیوں سمیت زبردستی متنازع زمین پر مکان تعمیر کرنے کی کوشش کی ، اس کوشش کو روکنے کیلئے دوسرے فریق کے حامیوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرحالات پر قابو پالیا اور دونوں فریقین کو تھانہ لنڈی کوتل بلایا گیا جہاں جرگے کے ذریعے ان میں تصفیہ کرانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں