جمرود میں جرگے کی کوششوں سے37 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

منگل 18 فروری 2020 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں جرگہ ممبران کی کوششوں سے دو خاندانوں کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی، تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے نئی آبادی میں جرگہ ممبران حاجی راشد علی محمد خان آفریدی اور گل رائیس کی کوششوں سے حاجی محمد ثمین منیا خیل اور حاجی نورالدین شیر خان خیل کے درمیان1983 ء سے چلی آنے والی دشمنی دوستی میں بدل گئی، فریقین نے آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا، جرگہ ممبران کے مطابق اراضی تنازع پر شروع ہونے والی اس دشمنی میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوچکا تھا ۔

(جاری ہے)

جرگہ میں مقامی قبائیلی مشران اور کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ،جرگہ سے مقامی مشران حاجی سلطان، ملک زادہ سیماب ، ملک زادہ عدیل رشتین ، عبدالغفور اور قاری یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا دوستی میں تبدیل ہو نا علاقے کیلئے نیک شگون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائیلی علاقوں میں مقامی افراد اب بھی اپنے جھگڑے جرگوں کے ذریعے حل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں