مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ‘10 ملزمان گرفتار

پیر 10 اگست 2020 12:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) مردان پولیس کا جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری،سماجی جرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 10ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات اور مال مسروقہ برآمد۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کا جرائم پیشہ و منشیات فروش عناصر کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ شہباز گڑھی، تھانہ جبر، تھانہ چورہ، تھانہ تخت بھائی اور تھانہ صدر پولیس نے سماجی جرائم اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئی06منشیات فروشان زبیر گل سکنہ بالا گڑھی، نور محمد سکنہ اسماعیلہ، عالمگیر سکنہ صوابی، جہار اور فدا حسین ساکنان کورغ اور رحمت سکنہ فضل آباد کو گرفتار کر کے منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 10642گرام چرس اور 99گرام آئس برآمد کیا گیا، اسی طرح سماجی جرائم میں ملوث 04ملزمان سلیم،محمد فرخ ساکنان جمال گڑھی، عدنان سکنہ طارق آباد اور فاروق سکنہ شگو کوٹھے کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 01کالاکوف، 01شارٹ گن، 01رائفل اور چوری شدہ موبائل فون سمیت ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوکر ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں