ْجمرود، پاک افغان شاہراہ پرافغانستان جانے والے کوچ کو حادثہ ، تین افراد جاں بحق، 16زخمی

پیر 10 مئی 2021 13:58

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں افغانستان جانے والا کوچ سامنے سے آنے والی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں تین آفراد موقع پر جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ پیر کے روز علی الصبح تیز رفتار ی کے باعث اس وقت پیش آیا جب پشاورسے افغانستان جانے والی کوچ تحصیل جمرود میں سور کمر کے مقام پر اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی ٹرک سے جا ٹکرائی جس میں تین افرادجاں بحق ہوئے جن میں لعل گل، حضرت بلال اور خوشحال خٹک شامل ہیں جبکہ حادثے میں سولہ کے قریب زخمی ہوئے جن میں عبید،خطاب جان،جہانگیر،عزیز خان،فاتح محمد،امان اللہ،تورا باز،سیرا مان،ویرات،رفیع،شین گل،شیر رحمان،گل ولی اور فریدون شامل ہیں ، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریٹ افغانی ہیں۔

دریں اثنا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورجاں بحق افراد کو سول ہسپتال جمرود اور زخمیوں کو ایچ ایم سی پشاور منتقل کردیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں